Live Updates

وزیراعظم کا قوم سے خطاب موخر

تمام سرگرمیاں معطل کرکے کشمیر کے مسلے پر عالمی راہنماﺅں سے رابطے کیئے جارہے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 اگست 2019 16:37

وزیراعظم کا قوم سے خطاب موخر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست۔2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکی تشویشناک صورتحال دیگرسیاسی سرگرمیاں محدودکردیں ، وزیراعظم کا حکومتی کارکردگی پر قوم سے خطاب موخر ہونے کا امکان ہے. تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی تشویشناک صورتحال وزیراعظم عمران خان کی ترجیح بن گئی اور عمران خان نے دیگر سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں اور کل ہونے والا دورہ لاہور منسوخ کر دیا ہے.

ایک سالہ حکومتی کارکردگی کواجاگر کرنے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے جبکہ وزیراعظم کاحکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب موخر ہونے کا امکان ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ایک سالہ کارکردگی پرقوم سے خطاب سے متعلق رفقاءسے مشاورت شروع کردی ہے ، ایوان وزیراعظم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر قوم سے خطاب نہیں کریں گے. وزیر اعظم آج بھی عالمی راہنماﺅں اور مختلف سربراہان مملکت سے رابطے کریں گے‘خیال رہے وزیر اعظم نے 18 اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں وہ ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کرتے.

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 سال میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور تنازعے کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے. واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے، مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیوسے کھانے پینے کی اشیا اوردواوں کی شدید قلت ہوگئی ہے.

یہ امرقابل ذکر ہے کہ مقبوضہ وادی میں 13ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے ،موبائل اور انٹرنیٹ سروس اور اخبارات کی اشاعت بند ہے‘کرفیو،پابندیاں اورکڑے پہرے،13روز میں کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر کردی گئی. مودی سرکار نے کشمیریوں سے تعلیم کاحق چھین لیا، کاروبار بھی بند ہے،فاقوں پر مجبور کردیا‘بدترین مظالم اورلاکھوں بھارتی فوجی کشمیریوں کے جذبہ آزدی کو کم نہ کرسکے،کشمیریوں نے تمام پہرے توڑے اور بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئے.

بے خوف خواتین اور نڈر بچے بھی گولیوں سے نہ ڈرے ،پاکستانی پرچم تھامے مظاہروں میں شریک ہوئے،وادی آزادی کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی‘غصے سے بھرے کشمیریوں کا کہنا تھا کہ کوئی کشمیریوں کے حقوق نہیں چھین سکتا. 13 روز سے بھارت نے سید علی گیلانی اور میر واعظ سمیت تقریباً تمام حریت راہنماﺅں کو گرفتار اور نظر بند کیا ہوا ہے جبکہ فاروق عبداللّٰہ، عمر عبداللّٰہ، محبوبہ مفتی سمیت 900سے زائد سیاسی رہنما زیرِ حراست ہیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات