بھارتی وزیر کی دھمکی سے مرعوب ہونیوالے نہیں، خورشید شاہ

اگر ہندوستان کو جنگ کا شوق پورا کرنا ہے تو کر لے پاکستان اس کے لیے تیار ہے،سینئر رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 17 اگست 2019 17:18

بھارتی وزیر کی دھمکی سے مرعوب ہونیوالے نہیں، خورشید شاہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر سیاستداں سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور ہے، بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی سے مرعوب ہونے والے نہیں۔وہ ہفتہ کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے، اگر ہندوستان کو جنگ کا شوق پورا کرنا ہے تو کر لے پاکستان اس کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کا متنازع بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کر سکتے ہیں، مستقبل میں اس کا انحصار حالات پر ہو گا۔بھارت کے مغربی علاقے میں جوہری دھماکوں کے مقام پوکھران کے دورے کے موقع پر راج ناتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ متنازع بیان دیا ہے۔