عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سٹاف کو شاباش

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 اگست 2019 17:24

عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ..
 جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سٹاف کو شاباش ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی آرو ایڈمنسٹریٹر محمد میثم عباس نے آج مونسپل کمیٹی کے افسران اور سینٹری سٹاف کے علاوہ تمام ملازمین سے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا اس موقع پر چیف آفیسر انعام الرحیم، ایم او آر عبدالقدیر خان چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق ،سپر وائزر محمد بشیر ،عبدالحفیظ مغل کے علاوہ تمام ملازمین موجود تھے انہوں نے سی ایس آئی اور سینٹری سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی جبکہ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے تمام علاقوں میں اسی طرح تمام سینٹری سٹاف محنت سے کام کریں اور لوگوں سے دعائیں لیں کیونکہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کئے گئے جانوروں کی آلائشیں جمع کر کے جس طرح صفائی کے عمل کو جاری رکھا گیا تھا وہ قابل تحسین ہے کیونکہ اس صفائی کے عمل کو ڈپٹی کمشنر محمد سیف انورجپہ اور میں نے خود ہر جگہ جا کر مانیٹر کیا ہے اور میں توقع کرتا ہوں کہ اسی طرح صفائی کے عمل کو جاری رکھا جائے گا ۔