چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، وجاہت حسین، مونس الٰہی اور دیگر شخصیات کا ڈاکٹر فیصل مسعود کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 17 اگست 2019 18:41

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، وجاہت حسین، مونس الٰہی اور دیگر شخصیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور خاندان کے دیگر افراد نے پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے طب کے میدان میں شاندار خدمات انجام دیں، مرحوم کا خلا پورا نہیں ہو گا اور ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔