ہم عراق ہیں نہ افغانستان اور نہ ہی بھارت امریکا ہے،فواد چودھری
جنگ ہوئی تواس کی تپش دینا کا ہردارلحکومت محسوس کرے گا، جبکہ بھارت کا سپرپاورکا خواب صدیوں پیچھے چلا جائے گا، اس حقیقت کا بھی ادراک رکھئیے کہ اپنی جنگیں خود لڑنی ہوتی ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 اگست 2019 18:35
(جاری ہے)
لیکن اس حقیقت کا بھی ادراک رکھئیے کہ اپنی جنگیں خود لڑنی ہوتی ہیں۔
دینا کو بتانا ضروری ہے اگر مودی حکومت کشمیر پر اپنے اقدامات واپس نہیں لیتی تو اس کا انجام ایک بھیانک جنگ ہو گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ایک ایسی جنگ جس کی شدت،حدت اور تپش دینا کا ہر دارلخلافہ محسوس کرے گا، چاہے لندن ہو یا واشنگٹن، ریاض ہو یا تہران ہو، ہم عراق ہیں نہ افغانستان اور نہ ہی بھارت امریکہ ہے۔ بھارت کے سپر پاور بننے کا خواب دیکھتے دیکھتے صدیوں پیچھے چلا جائے گا۔ دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نےبھی آج یہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس اور میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں واضح کہا کہ قوم فکرنہ کرے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہے۔ گزشتہ3 روز میں ایل او سی پربھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا ہے۔ شہری آبادی پرفائرنگ وگولہ باری کا محتاط طریقے سے جواب دے رہے ہیں۔ بھارت تحریک آزادی کشمیرکودہشتگردی سے جوڑنے کی کوششیں کررہا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مودی نے یہ حرکت کرکے مسئلہ کشمیرکے لئے بہت اچھا کام کیا۔ سردخانے میں پڑا مسئلہ کشمیرپوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کسی بھی طرح کی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو قوم کی مدد سے پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت پلوامہ جیسی ایک نام نہاد کارروائی بھارت کر سکتا ہے جس کو جواز بناتے ہوئے وہ پاکستان پر مہم جوئی کرے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ جیسے حملے پاکستان اور کشمیر کے ساتھ غداری ہوگی اور پاکستان ایسے حملوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کل کسی زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، اس پر دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اس وقت اپنی مغربی سرحد پر امن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، تاہم مشرقی سرحد ہمیشہ پاک فوج کے لیے اولین توجہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں نے بھارتی بیانیہ کا زبردست مقابلہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.