پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول

مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

ہفتہ اگست 18:55

پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔رواں ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 26 کروڑ ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں مجموعی طور پر 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اگست کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں برآمدات کے فروغ اور تجارتی فضا بہتر بنانے کے لئے 50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منطوری دی تھی۔اے ڈی پی نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ قرض کے ذریعے کاروبار آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے، اس کے ذریعے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔