Live Updates

بھارتی وزیر دفاع کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے، اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 17 اگست 2019 18:57

بھارتی وزیر دفاع کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے، اعجاز احمد چوہدری
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے ، عالمی برادری کوسنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے ، بھارتی وزیر دفاع کی بیان کی جتنی مذمت بھی کی جائے وہ کم ہے ، 50 سال بعد کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائے جانے کی وجہ سے مو دی اور اس کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، افواج پاکستان ملک کے چپہ چپہ کی حفا ظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی رہنمائوں مہر راشد ایڈووکیٹ ، اکمل قادری ، عرفان عباسی ،چوہدری اصغر گجر اور ندیم چوہدری کی جانب سے اپنے اعز از میں دی گئی پارٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری نے کہاکہ بھارت کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ، سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی موقف کی نفی ہوئی ہے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے ، پاکستان کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے کوششیں مسئلے کے حل تک جاری رہیں گی، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز سب سے بڑے بین الاقوامی فورم پر سنی گئی ہے جو کہ کشمیریوں کے موقف کی فتح ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کر فیو لگا یا ہواہے اور کشمیریوں کو قید کر دیا ہے ، بھات زبردستی اور ظلم و جبر سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اجلاس میں ثابت ہوا کہ کشمیر عالمی تنازعہ ہے، کشمیریوں کی آواز ان کی سرزمین پر دبائی جارہی ہے، بھارت نے سیکورٹی کونسل کا اجلاس رکوانے کی بھرپور کوشش کی ۔میں آج پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ مسئلہ کہ جسے بھارت نے مختلف حیلوں بہانوں سے دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا آج بے نقاب ہو گیا۔

بعداز ں صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری سے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان ، رانانعیم الرحمان ، کنور عمران سعید ، ایم این اے رخسانہ نوید ، وائس چئیر مین شکایات سیل پنجاب ناصر سلمان ، شبیر سیال ، ایم این اے تاشفین صفدر، ڈاکٹر نو شین حامد اور ایم این اے ڈاکٹر سمی بخاری نے پارٹی کی خواتین کے وفدد کے ہمراہ الگ الگ ملاقاتیں اور پارٹی کی تنظیم کی حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا ۔

وفد میں ایم پی اے صادقہ ،فرحت رسال ، عاصمہ، آصفہ میر ، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ، فرح، عائشہ خالد سمیت دیگر پارٹی رہنما و کارکنوںاور ٹکٹ ہو لڈر زنے شرکت کی ۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے سیکر ٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا ء کے ہمراہ سینئر صحافی لیاقت انصار ی کے گھر جاکرانکی عیادت اور خیریت دریافت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات