امریکہ، روس اور برطانیہ نے کہہ دیا کہ مقبوضہ کشمیر پہ بھارت کا قبضہ قبول نہیں: سردار عتیق احمد خان

کل پشاور میں مقبوضہ کشمیر کے 5 لاکھ جھنڈے فروخت ہوئے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 17 اگست 2019 19:08

امریکہ، روس اور برطانیہ نے کہہ دیا کہ مقبوضہ کشمیر پہ بھارت کا قبضہ ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2019ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ امریکہ، روس اور برطانیہ نے کہہ دیا کہ مقبوضہ کشمیر پہ بھارت کا قبضہ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں مقبوضہ کشمیر کے 5 لاکھ جھنڈے فروخت ہوئے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں امریکہ، روس اور برطانیہ نے پاکستان کی حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے 3سٹریٹجک پارٹنرز نے بھی کشمیر کے معاملے پر اجلاس کے حوالے سےچین کی درخواست کی حمایت کر دی ہے۔ چین نے پاکستان کی ایما پر سلامتی کونسل میں درخواست دی تھی کہ کشمیر کے معاملے پر اوپن سیشن بلایا جائے جس کی بھارت نے مخالفت کی تھی۔ اوپن سیشن بلانے کے لیے سلامتی کونسل کے اراکین کی حمایت حاصل کرنا ضروری تھا اورپی 5 میں سے تین ممالک نے چین کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے 3سٹریٹجک پارٹنرز نے بھی کشمیر کے معاملے پر اجلاس کے حوالے سے چینکی درخواست کی حمایت کی ہے۔ امریکہ، روس اور برطانیہ نے چین کی حمایت کی ہے کہ کشمیر کے معاملے پر اوپن سیشن بلایا جانا چاہیے جبکہ ڈومنیک ریپبلک اور فرانس نے بھارت کی حمایت کرتے ہوئےاوپن سیشن کی مخالفت کی ہے۔سلامتی کونسل کے 15اراکین ہیں جن میں سے 12اراکین نے اوپن سیشن کی حمایت کر دی ہے۔

روس نے کہا ہے کہ معاملہ گمبھیر ہے اس لیے اوپن سیشن بلایا جائے۔ اس حوالے سے سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ امریکہ، روس اور برطانیہ نے کہہ دیا کہ مقبوضہ کشمیر پہ بھارت کا قبضہ قبول نہیں ہے۔ دوسری جانب بھارت نے بھی مقبوضہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دینے پر بڑا یوٹرن لیتے ہوئےمقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کر لیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں بھارتی مندوبسید اکبرالدین نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہہم 1972کے شملہ معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو داخلی مسئلے کی بجائے تنازعہ تسلیم کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے معاملےپر بات کرنے کو تیار ہیں۔