محکمہ داخلہ پنجاب نے شریف خاندان کی نواز شریف سے طے شدہ دن کے علاوہ ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

ہفتہ اگست 19:37

محکمہ داخلہ پنجاب نے شریف خاندان کی نواز شریف سے طے شدہ دن کے علاوہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے شریف خاندان کی نواز شریف سے طے شدہ دن کے علاوہ ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے اہل خانہ کی ملاقات صرف جمعرات کو ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

شریف فیملی نے گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی تھی۔ درخواست کے متن میں کہاگیا کہ نوازشریف سے عید کی تعطیلات کی وجہ سے جمعرات کے روز ملاقات نہیں ہو سکی۔خاندان کے افراد کو ہفتہ کے روز ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ملاقات کے لیے شہبازشریف، کیپٹن (ر) صفدر، ڈاکٹر عدنان اور نوازشریف کی ہمشیرہ کے نام بھجوائے گئے تھے تاہم محکمہ داخلہ نے درخواست مسترد کر دی۔