گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تھانہ احمد خان آمد، ملک اسد سکندر کی والدہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت و افسوس کا اظہار

ہفتہ 17 اگست 2019 19:40

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تھانہ احمد خان آمد، ملک اسد سکندر کی والدہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تھانہ احمد خان آمد، ملک اسد سکندر کی والدہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا جبکہ مرحومہ کے ایثال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہوگیا ہے۔ پچاس سال کے بعد اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے پر اجلاس کا منعقد ہونا سفارتی کامیابی ہے۔

میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھارتی حکومت کو وارننگ بھی دی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی حرکت سے باز رہے جس سے ہمارے کشمیری بھائیوں ، بہنوں اور بچوں کو تکلیف پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر کرفیو کو ختم کیا جائے ، مسئلے کے حل تک پاکستان دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کرتا رہے گا، پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کشمیری بہنوں ، بھائیوں اور بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا، پاکستان کی تمام جماعتیں کشمیر کے مسئلے پر ایک پیج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ باالخصوص کراچی شہر میں وفاق سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں سمیت وفاقی بجٹ میں بھی میں کمی گی ہے۔