وزیر اعلیٰ سندھ کا لاڑکانہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل پر اظہار افسوس، ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب

ہفتہ 17 اگست 2019 19:44

وزیر اعلیٰ سندھ کا لاڑکانہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل پر اظہار ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میںایک ہی خاندان کی5 افراد کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت سوز واقعہ کس طرح پیش آیا اوراب تک اس پر کیا کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ خاندان سے ہر طرح کا تعاون اور ان کی مدد کی جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور ان کو مزید بڑھنے نہ دے۔

متعلقہ عنوان :