قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس،سینئر منیجمنٹ اسٹاف کی شرکت

ہفتہ 17 اگست 2019 20:01

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے سربراہی میں قراقرم یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف کی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹی کی مجموعی معاشی صورت حال،تعلیم وتحقیق،طلباء کی نصابی وغیر ہم نصابی سرگرمیوں سمیت یونیورسٹی کے مستقبل قریب کے منصوبوں سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

وائس چانسلر کے سربراہی میں ہونے والی اجلاس میں ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد، ڈائریکٹر پبلک ریلییشن میر تعظم اختر، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن واجد علی، ڈائریکٹر بیرونی روابط امجد علی، ڈائریکٹر کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر نعمان بٹ اور ڈائریکٹر اسپورٹس اورنگزیب موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے سینئر آفسران کے ساتھ اپنا نقطہ نظر شیئر کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل سے نجات دلانے کے لیے وسائل کی پیداوار، طلبہ وطالبات کی صلاحیتون میں نکھار پید اکرنے کے لیے مختلف پروگرامزشروع کرنے، مختلف اداروں کے ساتھ مزید مضبوط روابط استوار کرنے،یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبائ کو تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے استعمال میں لانے سے متعلق جامع منصوبہ تیار کریں اور یونیورسٹی کی ساخت کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :