ڈی جی آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو اچھا اقدام قرار دے دیا

مودی نے اچھا کام کیا، ایک سرد خانے میں پڑے ہوئے مسئلے کو پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے: میجر جنرل آصف غفور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 17 اگست 2019 19:51

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو اچھا اقدام ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2019) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو اچھا اقدام قرار دے دیا۔ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ کشمیر کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ مودی نے اچھا کام کیا، ایک سرد خانے میں پڑے ہوئے مسئلے کو پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہپاکستان ہر قسم کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاک فوج کی نظر مشرقی سرحد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر حالات خراب کر رہا ہے، پاک فوج بھارت کے ہر حملے جواب دینے کے لیے تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بھارتایل او سی پر دراندازی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن پاک فوج مکمل تیار ہے اوربھارت کے کسی بھی مس ایڈوینچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت میں ہر دروازے پر بھارتی فوج کھڑی ہے اس کے باوجود گزشتہ روز کشمیری عوام جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سرحد پر کچھ ہوا تو پاک فوج اس کا بھرپور جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاک فوج ایل او سی پر کارروائی کر رہی ہے،بھارت ایل او سی پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا واقعہ کروا کے اسے جواز بنا کر پاکستان پرحملہ کرنے کی کوشش بھی کر سکتا ہے اور انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو اچھا اقدام قرار دے دیا کیونکہ اس طرح مودی نے ایک سرد خانے میں پڑے ہوئے مسئلے کو پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بنا دیا۔