Live Updates

ن لیگ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو بھی سیاست کی نظر کر دیا

بھارت یاد رکھے کہ یہ تحریکِ انصاف کی حکومت ہے، اگر جنگ شروع ہو گئی تو بی آر ٹی کی طرح کبھی ختم نہیں ہو گی: سابق گورنر سندھ محمد زبیر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 17 اگست 2019 20:22

ن لیگ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو بھی سیاست کی نظر کر دیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2019) ن لیگ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو بھی سیاست کی نظر کر دیا، سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بھارت یاد رکھے کہ یہ تحریکِ انصاف کی حکومت ہے، اگر جنگ شروع ہو گئی تو بی آر ٹی کی طرح کبھی ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف حکومت پر تنقید کی ہے کہ تحریکِ اںساف حکومت بی آر ٹی منصوبے کو مکمل نہیں کر سکی اسی طرح اگر بھارت نے جنگ شروع کی تو پاکستان تحریکِ انصاف حکومت اس جنگ کو کبھی ختم نہیں ہونے دے گی۔

 
خیال رہے کہ گونر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہ چکے ہیں کہ پاک بھارت جنگ تیسری عالمی جنگ ہو گی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو یہ تیسری اور آخری عالمی جنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور نے کہا کہ جنگ کی صورت میں سب ختم ہو جائے گا اور یہ آخری جنگ ثابت ہو گی۔ جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہپاکستان ہر قسم کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاک فوج کی نظر مشرقی سرحد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر حالات خراب کر رہا ہے، پاک فوج بھارت کے ہر حملے جواب دینے کے لیے تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتایل او سی پر دراندازی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن پاک فوج مکمل تیار ہے اوربھارت کے کسی بھی مس ایڈوینچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سرحد پر کچھ ہوا تو پاک فوج اس کا بھرپور جواب دے گی۔ اب سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بھارت یاد رکھے کہ اگر جنگ شروع ہو گئی تو یہ کبھی ختم نہیں ہو گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات