کرکٹرحسن علی کی سات روزہ چھٹی کی درخواست منظور

ہفتہ 17 اگست 2019 20:50

کرکٹرحسن علی کی سات روزہ چھٹی کی درخواست منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) قوومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو نکاح کے باعث کرکٹ کیمپ سے سات روز کی چھٹی مل گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست سے پری سیزن کیمپ کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کرکٹر حسن علی کا دبئی میں 20 اگست کو نکاح طے ہے۔

(جاری ہے)

حسن علی نے نکاح کے باعث پری سیزن کیمپ میں شرکت سے چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔کرکٹر حسن علی کو نکاح کی تقریب کے لیے کیمپ سی7 روز کی چھٹی ملی گئی اور حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔