پولیو دہشتگردی سے کم نہیں، پولیو کے اوپر کوئی سیاست نہیں ہوگی،صوبائی وزیر اطلاعات

جس طرح دہشت گردی کیخلاف حکومت اور سیکورٹی فورسز نے جنگ لڑی اور اس کا خاتمہ کیا اسی طرح پولیو کے خاتمے کے لیے بھی حکومت کسی اقدام سے گریز نہیں کرے گی،شوکت یوسفزئی

ہفتہ اگست 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بنوں تاجروں کی طرف سے سیلز ٹیکس کو پولیو قطروں سے مشروط کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے اوپر کوئی سیاست نہیں ہوگین پولیو دہشتگردی سے کم نہیں اور جس طرح دہشت گردی کے خلاف حکومت اور سیکورٹی فورسز نے جنگ لڑی اور اس کا خاتمہ کیا اسی طرح پولیو کے خاتمے کے لیے بھی حکومت کسی اقدام سے گریز نہیں کرے گی صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلزٹیکس کا پولیو کے ساتھ کوئی واسطہ نہیںہم نے اپنی آنے آنے والی نسل کو پولیو سے بچانا ہے ان کو محفوظ زندگی دینا ہے اور اس میں کوئی بھی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سیل ٹیکس ہو یا کوئی اور معاملہ تا جر تنظیمیں حکومت کے ساتھ بیٹھے اور معاملات کو حل کریںنتاہمن پولیو جیسے ایشو پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہوگا اور نہ ہی حکومت بلیک میل ہوگی انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پولیو مہم کو روکنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی ہوگی شوکت یوسفزئی نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرے اور انہیں سہولیات فراہم کرے ہم تجارتی سرگرمیاں بڑھانا چاہتے ہیںلیکن کوئی بلیک میل کرنے کا سوچ رہاہے تو وہ اس کی غلط فہمی ہے ایک طرف قوم کشمیر کے ایشو میں الجھی ہوئی ہے کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے حکومت چاہتی ہے کہ کشمیریوں کی مدد کرین دوسری طرف اگر کوئی ذاتی مفاد کے لئے لیے انتشار پھیلانے کی کوشش کر تاہے تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم جاری رہے گی اور ہم اپنے پولیو ورکروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب اس ملک کے اندر دہشت گردی کی لہر تھی اس وقت بھی پولیو ورکروں نے بڑی قربانیاں دے کر پو لیو مہم کو کامیاب بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :