نیب کا اگست میں اہم رہنماؤں کے مقدمات کھولنے کا فیصلہ

ان مقدمات کا تعلق مولانا فضل الرحمان اورجے یوآئی(ف) کے رہنماؤں سے ہے، نیب زیرالتواء انکوائریوں کو آگے بڑھائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 اگست 2019 20:59

نیب کا اگست میں اہم رہنماؤں کے مقدمات کھولنے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2019ء) نیب نے اگست میں کچھ اہم رہنماؤں کے مقدمات کھولنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ ان مقدمات کا تعلق مولانا فضل الرحمان اورجے یوآئی(ف) کے رہنماؤں سے ہے، نیب زیرالتواء انکوائریوں کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے عمل میں عید کی چھٹیوں کے بعد تیزی آگئی ہے۔

آصف زرداری کونیب کی جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ان کو خصوصی سیل میں رکھا جائے گا۔ ان کوبنیادی سہولیات کی درخواست پر ابھی فیصلہ ہونا ہے۔اڈیالہ جیل میں تب تک رہیں گے جب تک چلان نہیں ہوجاتا، ان کے ساتھ ملوث تین ملزم پلی بارگین کرچکے ہیں۔ لیکن زرداری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کو سکیورٹی خدشات کے باعث نیب جیل میں رکھا گیا تھا، نیب کا پورا علاقہ سکیورٹی کے حوالے تھا، ان کی تحقیقات بھی چل رہی تھی۔

نیب کے کیسز بہت زیادہ پائپ لائن ہیں، لیکن آصف زرداری چونکہ نیب جیل میں تھے اس لیے وہاں جگہ نہیں تھی، اب بہت سارے ملزمان کی گرفتاری کا وقت آچکا ہے۔نیب نے چارپانچ کمرے اور بھی بنائے ہیں، تاہم جگہ کی کمی کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ رکا ہوا تھا۔اگلے ہفتے میں اگست میں گرفتاریوں میں تیزی آئے گی،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اور دیگرلوگ ہوں گے۔

اس بات کا بھی امکان ہے خیبرپختونخواہ اور وفاق میں تحریک انصاف سے تعلق رکھتا ہے،ان میں مشیر، معاون خصوصی، وزیریا رکن قومی اسمبلی بھی ہوسکتے ہیں۔خاص طور پر مسلم لیگ نوازکے کچھ لوگ جوبہت زیادہ بول رہے ہیں، پہلے سی پیک کے پیچھے چھپے ہوئے تھے،اب کشمیرایشو کے پیچھے چھپ رہے ہیں،جیسا کہ احسن اقبال ، نیب ان کو اب گرفت میں لے گا۔کیونکہ نیب جن کو بھی بلاتا ہے ، یہ جواب نہیں دیتے، شہبازشریف کو بھی دوبارہ بلا لیا گیا ہے۔

شہبازشریف کے مقدمات بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔حمزہ شہبازاور مریم نوازپہلے ہی گرفتار ہیں۔کیس بڑا فٹ ہے شاید شہبازشریف گرفتاری سے نہ بچ سکیں۔شہبازشریف کو موچ آئی ہے ان کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے کاآرام کا کہا ہے، کل کو نیب جانا پڑے توشاید میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیں گے،ٹی ٹیز کے مقدمات میں چوہدری شوگرملزکیس کا مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کیس میں نوازشریف سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔نیب کوٹ لکھپت میں تحقیقات کرے گی۔دوتین اہم مقدمات آگے بڑھیں گے، ان مقدمات کا تعلق مولانا فضل الرحمان اور ان کے جماعت کے لوگوں سے ہے، نیب نے ان کے خلاف زیرالتواء انکوائریوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔