لاڑکانہ میں پانچ افراد کے قتل کا آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

ہفتہ 17 اگست 2019 21:07

لاڑکانہ میں پانچ افراد کے قتل کا آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) لاڑکانہ میں فائرنگ پانچ افراد کے قتل کے معاملہ پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے ہدایت دی ک واقعہ کی تفتیش کو مؤثر بناتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔کرائم سین سے اکٹھا شواہد اور متاثرہ خاندان کے افراد کے بیانات کی مدد سے کیس کی تفتیش کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :