Live Updates

ملک میں مہنگائی کاطوفان برپا ہے ،اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے وزرا لوگوں کو لٹکانے کی بات کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

بے خبر حکومت ملک کی سیاسی قیادت کے پیچھے پڑی ہوئی ہے جس سے انتشار مزید بڑھے گا،سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 اگست 2019 21:33

ملک میں مہنگائی کاطوفان برپا ہے ،اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے وزرا ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کاطوفان برپا ہے اوراس اہم مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے وفاقی حکومت کے وزرا لوگوں کو لٹکانے کی بات کررہے ہیں حالانکہ یہ لوگ خود نظر نہیں آرہے ہیں، وفاقی حکومت کے کچھ وزراملک کو درپیش مہنگائی جیسے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے غیرضروری بیانات دے رہے ہیں۔

وہ تھانہ احمد خان میں رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر کی والدہ کے سوئم کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری افسوسناک عمل ہے کیونکہ سابق صدر نے نیب سے مکمل تعاون کیا اور ہر پیشی پرحاضر ہوئے پھر بھی انہیں گرفتار ک لیا گیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، عالمی حالات سے بے خبر حکومت ملک کی سیاسی قیادت کے پیچھے پڑی ہوئی ہے جس سے انتشار مزید بڑھے گا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے تمام ایم پی ایز، ایم این ایز اور تمام کارکن متحد ہیں ہمارے پارٹی لیڈرز پر اگر کوئی دبا ڈال رہا ہے تو ہم اس کا سامنا کریں گے، وزیراعلی مراد علی شاہ نے بتایا کہ وہ آج یہاں ملک اسد سکندر کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کے لیے آئے ہیں کیونکہ ملک خاندان سے ان کے پرانے خاندانی مراسم ہیں ملک سکندر مرحوم میرے والد مرحوم عبداللہ شاہ کے اچھے دوست تھے، اس موقع پر صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، مکیش کمار چالہ، رکن صوبائی اسمبلی میر نادر مگسی، شرجیل میمن، گیانچند ایسرانی، امداد پتافی اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تھانہ بولا خان ٹان کے چیئرمین ہریش کمار دینانی سے ان کے بھائی کے انتقال پرتعزیت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات