یاسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں رکھا گیا ہے: مشال ملک

بھارت کو بس زمین چاہیے انہیں کشمیریوں سے غرض نہیں، دشمن بزدل ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے: اہلیہ حریت رہنما

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 17 اگست 2019 21:18

یاسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں رکھا گیا ہے: مشال ملک
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17اگست 2019ء ) بھارت کی حراست میں موجود حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو بس زمین چاہیے انہیں کشمیریوں سے غرض نہیں، دشمن بزدل ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ مشال ملک نے لاہور میں کشمیر ہیومن رائٹس والنٹیئرز موومنٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی انسانت نہیں ہے، انکے خاوند کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں رکھا گیا ہے اور انہیں پنجرے میں قید کر کے رکھا گیا ہے, ان سے 5ماہ سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا اور نہ ان کے بارے میں کوئی خبر آرہی ہے ۔

انہوں نے کشمیر کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی خراب ہے، وادی میں لوگوں کے گھروں کو جلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی بار میرے خاوند یاسین ملک نے بھارتی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھایا تھا اور آپ کے ہاتھ میں بندوق ہو یا قلم لیکن آپ کی منزل ایک ہوتی ہے۔ انہوں ںے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت عزتیں لوٹی جا رہی ہیں اور گھر جلائے جا رہے ہیں لیکن اس سب کے باوجود پوری نہتی کشمیری قوم ہندوستان کی دہشتگرد فوج کا مقابلہ کر رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان اسی صورت میں بچ سکتا ہے جب آپ کشمیریوں کے لیے جاگیں گے کیونکہ ہندوستان کو کشمیر کی زمین کا لالچ ہے انہیں کشمیریوں سے کوئی غرض نہیں ہے جبکہ بھارت کے 8 حصوں میں بھی آرٹیکل ہٹانے کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ مشال ملک نے سوال کیا کہ پاکستان کو کون دیمک کی طرح کھا رہا ہے؟ ہماری لاشیں گرتی رہیں لیکن یہاں امن کی باتیں چلتی رہیں۔  مشال ملک نے کہا کہ ان کے خاوند کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔