نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کانوابزادہ میر امان اللہ زرکزئی ور انکے ساتھیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار

ْبلوچستان ایک اور اہم سیاسی وسماجی شخصیت سے محروم ہوگیا ،مرکزی رہنمابلوچستان نیشنل پارٹی

ہفتہ 17 اگست 2019 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے نوابزادہ میر امان اللہ زرکزئی ور انکے ساتھیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے سے بلوچستان ایک اور اہم سیاسی وسماجی شخصیت سے محروم ہوگیا اپنے جاری بیان میں نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان ہمیشہ سے اس قسم کے واقعات سے دوچار رہا ہے جس کی بڑی وجہ ریاست کی نااہلی ہے انہوں نے المناک واقعہ میں میر امان اللہ زہری سمیت دیگر افراد کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں اور پارٹی کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کیلئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :