وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر کی ضلعی انتظامیہ اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہجیرہ میں لینڈسلائیڈنگ کے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 17 اگست 2019 23:02

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے ہجیرہ میں پوٹھی چھپڑیاں میں آنے والی لینڈسلائنڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر ضلعی انتظامیہ اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کے لیے عارضی پناہ گاہیں بنائی جائیں اور ان کو راشن ،خوراک اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کر تے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور ڈپٹی کمشنر پونچھ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کے مکانوں اوردیگر نقصانات کی فوری طورپرمالی امداد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :