وزیر اعظم آزادجموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان دورہ پرامریکہ پہنچ گئے

ہفتہ 17 اگست 2019 23:02

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان اپنے دورہ پرامریکہ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پرمسلم لیگ ن امریکہ کے رہنما مرزا تنویر اختر، راجہ مظفراور دیگر کی قیادت میں لوگوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر حکومت احمد رضا قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم آزادکشمیر اپنے دورہ کے دوران امریکی کانگریس کے اراکین ، ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر سمیت اہم اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :