68 سالہ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز۔ یہ جوڑا 68 سالوں سے ایک سال لباس پہنتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 اگست 2019 23:37

68 سالہ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز۔ یہ جوڑا 68 سالوں سے  ایک سال لباس ..
اگلے ماہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی شادی کی 68 ویں سالگرہ ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے راز پر سے پردہ اٹھایا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز ایک جیسے کپڑے  پہنتے ہیں۔
فرانسس اور روزمیری کلونٹز  جونیئر ہائی سکول کے زمانے سے ہی ایک ساتھ ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے بھی وہ ایک جیسے کپڑے پہنتے تھے۔


روزمیری نے بتایا کہ اُن کی والدہ اُن کے لیے ایک جیسی شرٹس خریدتی تھیں۔

(جاری ہے)

تب سے ہی وہ ملتے جلتے کپڑے پہنتے ہیں۔
فرانسس کا کہنا  ہے کہ  انہیں اپنی بیوی کو اپنی وارڈ روب کا انچارج بنا کر کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔اُن کا کہنا ہے کہ اُن کی بیوی  ہی اُن کے لیے کپڑوں کا  انتخاب کرتی ہیں، جس سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

یہ جوڑا پہلے مقامی چرچ میں پاسٹر تھے۔ مذہب کا اُن کی شادی شدہ  زندگی میں کافی حصہ ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ مسیح پہلے اور دیگر بعد میں، یہ خوشی ہے۔


متعلقہ عنوان :