Live Updates

بھارت کی طرف سے حملہ کی صورت میں پاکستان کسی بھی حد تک جا سکتاہے ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

اتوار 18 اگست 2019 01:00

بھارت کی طرف سے حملہ کی صورت میں پاکستان کسی بھی حد تک جا سکتاہے ، وزیر ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملہ اور علاقائی سالمیت خطرے میں ہونے پر پاکستان کسی بھی حد تک جا ئے گا۔ انہوں نے لندن کے ایک ہوٹل میں پاکستان ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو بتایا کہ کشمیر کے مسئلہ پر ہندوستان نے کوئی مس ایڈوینچر کیاتو وزیراعطم عمران خان کی حکومت اور پاکآرمی کسی بھی حد تک جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے اپنے ان بہن بھائیوں کا مکمل ساتھ دے گی جو اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کوششیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کاز کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتیحمایت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد لارڈ نذیر احمد کی دعوت پر 14 اگست (یوم پاکستان کے موقع پر) مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے برطانیہ کے دورے پرہیں اور انہوں نے 15 اگست ، یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی ریلی میں بھی شرکت کی ۔

شیخ رشید احمد نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی کشمیریوں اور مسلمان مخالف پالیسیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندوستان کی ان پالیسیوں اور فیصلوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 16 اگست (جمعہ) کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے ذریعہ ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کا قتل عام کیا جارہا ہے اور حالیہ بھارتیلوک سبھاکے انتخابات میں بھی مسلمان امیدواروں کو نظرانداز کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور مظالم کے بعد عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی جیسے ہندونواز کشمیریوں کو بھی اب احساس ہو گیا ہے جن کی طرف سے اب کہا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کابرصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے دو قومی نظریہ صحیح فیصلہ تھا۔

انہوں نے اپنے حالیہ فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سمجھوتہایکسپریس اور تھر ایکسپریس کی ریلوے مسافر خدمات بند کرنے کا فیصلہدرست تھا۔انہوں نے کہا کہ سمجوتہ ایکسپریس جیسی مسافر ٹرینوں کے ذریعہ ہمارے لوگوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے کے لئے منشیات پاکستان میںمنشیات اسمگل کی جارہی تھیں۔انہوں نے 15 اگست کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے یوم سیاہ کی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر برطانوی پاکستانی اور کشمیریوں اور سکھ برادری کا شکریہ اداکیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات