کابل میں شادی کی تقریب کے دوران دھماکے سے 63 افراد ہلاک،180 زخمی

اتوار 18 اگست 2019 10:10

کابل میں شادی کی تقریب کے دوران دھماکے سے 63 افراد ہلاک،180 زخمی
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 63 افراد ہلاک اور 180 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔عینی شاہدین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

یہ دھماکہ صرف دس روز قبل کابل پولیس سٹیشن کے باہر ہونے والے بم دھماکے کے بعد ہوا ہے جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی رات ہونے والے دھماکے میں ہلاکتیں ہوئیں ہیں جبکہ خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس میں کم از کم 20 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔