علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میرٹ بیسڈ پروگرامز بی ایس )فیس ٹو فیس(،ْ ایم ایس/ایم فل اورپی ایچ ڈی کے داخلوں کی( آج) آخری تاریخ ہے

اتوار 18 اگست 2019 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میرٹ بیسڈ پروگرامز جن میں بی ایس )فیس ٹو فیس(،ْ ایم ایس/ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں کے داخلوں کی آج )سوموار 19۔اگست( آخری تاریخ ہے جبکہ میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ درس نظامی اورسرٹیفکیٹ کورسسزکے داخلے 4۔ستمبر تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

بی ایس)کمپیوٹر سائنس(کی کلاسسزیونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اسلام آباد ،ْ راولپنڈی ،ْ لاہور ،ْ ملتان ،ْ ڈیرہ غازی خان ،ْ بہاولپور اوررحیم یار خان میں منعقدہوں گی جبکہ بی ایس )فزکس(،ْ )باٹنی(،ْ )ریاضی(،ْ )شماریات(اور بی ایس )انوائرمنٹل سائنس(کی کلاسسز صرف اورصرف اسلام آباد کیمپس میں منعقد ہوں گی۔

یونیورسٹی نے بی ایس)فیس ٹو فیس(پروگرامز پہلی بار متعارف کئے ہیں اور اِن پروگرامز کے نصابات ہائرایجوکیشن کمیشن کی گائیڈلائن پر تیار کئے گئے ہیں۔ پی ایچ ڈی )فزکس(اور )کیمسٹری(پروگرامز جبکہ ایم ایس /ایم فل )کیمسٹری(،ْ)ماس کمیونیکیشن(اور)فزکس(کی کلاسسزبھی یونیورسٹی کے مین کیمپس اسلام آبادمیں ہی ہوں گی۔اِن تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ،ْ داخلہ فارمزصرف آن لائن جمع کئے جاسکتے ہیں۔