پاکستانی نژاد شام ادریس نے اپنے ہاں آنے والی خوشخبری کا اعلان کردیا

رواں سال کے آغاز میں شام ادریس اور فروگی نے نکاح کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی تھی

اتوار 18 اگست 2019 11:30

پاکستانی نژاد شام ادریس نے اپنے ہاں آنے والی خوشخبری کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے انٹرنیٹ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر کے ذریعے اپنے ہاں جلد اولاد ہونے کی خوشخبری کا اعلان کردیا،کامیڈین اور یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان دونوں کے ہاتھ میں کیک موجود ہے۔

اس پوسٹ پر شام نے بتایا کہ یہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں اور انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، خیال رہے کہ شام ادریس اور ان کے اہلیہ اپنی زندگی میں ہونے والے ہر ایونٹ کا ویڈیو لاگ تیار کرکے اسے اپنے یوٹیوب چینل پر ضرور شیئر کرتے ہیں۔شام ادریس کی اہلیہ فروگی نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اور انہوں نے سرپرائز دے کر شام کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شام نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس خبر کو شیئر کیا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں شام ادریس اور فروگی نے نکاح کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی تھی۔ان دونوں کی شادی کی تقریب گزشتہ ماہ ہوئی، جس کے بعد شام ادریس نے اپنی اہلیہ کو رخصت کراکر گھر لانے کی ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :