سنی لیون نے زندگی کے ایک اور راز سے پردہ ہٹا دیا

سنی لیون بالی ووڈ میں انٹری مارنے سے قبل فحش فلموں میں اداکاری کرتی رہی سنی لیون اس وقت اپنی تامل فلم ’’ ویراما دیوی ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

اتوار 18 اگست 2019 11:30

سنی لیون نے زندگی کے ایک اور راز سے پردہ ہٹا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ سنی لیون بالی ووڈ میں انٹری مارنے سے قبل فحش فلموں میں اداکاری کرتی رہی ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ سنی لیون نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیاہے کہ وہ محض دس سال کی تھیں جب انہوں نے پہلی مرتبہ فحش فلم دیکھی تھی ۔

بھارتی انٹرٹیمنٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سنی لیون نے بتایا کہ جب آپ چھوٹے ہوتے ہیں تو آپ کو کچھ پتا نہیں ہوتاہے کہ آپ زندگی میں کیا کریں گے یا کونسہ پیشہ اختیار کریں گے ، خاص طور پر جب آپ آٹھ یا دس سال کے ہوں ۔ جب آپ جوان ہوتے ہیں تو وہ بالکل مختلف ہوتا ہے اور آپ کے نظریات میں تبدیلی آجاتی ہے ۔سنی لیون کا کہناتھا کہ اس وقت میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں اس پیشے میں جائوں گی جسے میں نے بچپن میں دیکھ کر کہا تھا کہ یہ بہت ہی برا ، نفرت انگیز اور گھٹیا ہے ۔

(جاری ہے)

سنی لیون اس وقت اپنی تامل فلم ’’ ویراما دیوی ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ اس فلم سے تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو بھی کر نے جارہی ہیں ، جس کی ہدایتکاری کے فرائض وادیو دیان انجام دے رہے ہیں ۔ اس فلم میں سنی لیون ایک جنگجو خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں اور اس کیلئے وہ گھوڑ سواری کے ساتھ ساتھ تلوار بازی بھی سیکھ رہی ہیں ۔یہ فلم آئندہ سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :