معروف مزاحیہ اداکار عابد خان کی 19ویں برسی (کل ) منائی جائے گی

اتوار 18 اگست 2019 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) اسٹیج ، ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار عابد خان کی 19ویں برسی کل ( پیر) کو منائی جائے گی۔ عابد خان کا شمار ملک کے معروف مزاحیہ فنکاروں میں ہوتا تھا ۔

(جاری ہے)

انہیں شروع سے ہی مزاح پر بھر پور عبور حاصل تھا جس کے باعث و ہ دوستوں کی سنگت میں بہت ہر دلعزیز تھے ۔انہوں نے اپنے طویل فنی سفرکے دوران سینکڑوں اسٹیج ڈراموں ، کئی ٹی وی پروگرامز اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے وہ بطور میزبان ٹی وی پر کئی پنجابی پروگرام بھی کر چکے ہیں ۔ ۔عابد خان کو 20اگست 2000ء میں اسلام آباد پرفارمنس کیلئے موجودگی کے دوران اچانک دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔

متعلقہ عنوان :