جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ،سابق بھارتی فوجی افسران و بیوروکریٹس کا سپریم کورٹ سے رجوع

اتوار 18 اگست 2019 12:25

جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ،سابق بھارتی فوجی افسران و بیوروکریٹس ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) بھارت کے سابق فوجی افسروں اور بیوروکریٹس نے جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370 ختم اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ملک کی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق درخواست گزاروں میں شامل سابق ائر وائس مارشل کپل کاک اور ریٹائرڈ میجر جنرل اشوک مہتا نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کی قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزاروں میں جموں وکشمیر کے بارے میں بھارت کی سابق مذاکرات کار رادھا کمار،سابق آئی اے ایس آفیسر ہندل حیدر طیب جی، سابق داخلہ سیکرٹری گوپال پلے اور بھارتی حکومت کے سابق سیکرٹری امیتابھ پانڈے بھی شامل ہیں۔ بھارت نی5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ریاست کو جموں وکشمیر اور لداخ کی دو الگ الگ یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کردیا تھا۔