غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا، مقامی میڈیا

اتوار اگست 14:20

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت القدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملہ کرکے 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :