فیصلہ کرنا ہوگا بھارت سے مذاکرات کرنے بھی ہیں یا نہیں‘عبد الباسط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھارت کی ذہنیت کا اندازہ کیا 5 اگست کے بعد ہوا سابق ہائی کمشنر

اتوار 18 اگست 2019 14:45

فیصلہ کرنا ہوگا بھارت سے مذاکرات کرنے بھی ہیں یا نہیں‘عبد الباسط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا بھارت سے مذاکرات کرنے بھی ہیں یا نہیں‘وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھارت کی ذہنیت کا اندازہ کیا 5 اگست کے بعد ہوا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا کہ پہلے ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہمیں بھارت سے مذاکرات کرنے بھی ہیں یا نہیں کیونکہ آرٹیکل 370 کا معاملہ آج کا نہیں ہے اب بھارت رام مندر بنانے کی جانب بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا اجلاس بلانا چاہئے ہم پھر اس مقدمہ کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جاسکتے ہیں۔عبدالباسط کے مطابق ہمیں یہ نہیں کہنا چاہئے کشمیر کاز اب بین الاقوامی مسئلہ ہوا، یہ شروع سے ہی بین الاقوامی مسئلہ تھا۔ ہمیں اب اپنی ٹیم بھی اقوام متحدہ میں بدلنی ہو گی۔