پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہیں،روس

روس، ہندوستان اور پاکستان دونوں کا دوست اور شراکت دار ہے، ہمارا کوئی پوشیدہ مفاد نہیں،دمیتری پولینسکی

اتوار 18 اگست 2019 14:55

پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہیں،روس
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) پاک و ہند تعلقات معمول پر لانے کے لیے روس نے کوششیں شروع کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی مندوب دمیتری پولینسکی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

روسی مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے پیدا صورتحال سے سیاسی و سفارتی کوششوں کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس، ہندوستان اور پاکستان دونوں کا دوست اور شراکت دار ہے، ہمارا کوئی پوشیدہ مفاد نہیں۔دمیتری پولینسکی نے کہا کہ روس دونوں پڑوسیوں کے درمیان بہترتعلقات کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔