دوآئی ایم آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز کو 31اگست تک لازمی رجسٹرڈ کروایا جائے ‘ پی ٹی اے

اتوار 18 اگست 2019 15:05

دوآئی ایم آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق نیا حکم نامہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے دوآئی ایم آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ پی ٹی اے کی جانب سے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز کو رجسٹرڈ کروانا لازم قرار دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایک آئی ایم آئی نمبر رجسٹرڈ ہونے اور دوسرا نہ ہونے پر موبائل فون بند کر دیا جائے گا ۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسی تمام موبائل ڈیوائسز کو 31 اگست سے پہلے رجسٹرڈ کیا جاِئے۔ 31 اگست کے بعد ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کر دیا جائے گا۔ صارفین آئی ایم ای آئی نمبر چیک کر کے تصدیق کر لیں۔

متعلقہ عنوان :