دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع

سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر دوسو بارہ افراد جاں بحق ہوئے ، ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ

اتوار 18 اگست 2019 16:20

دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 15 اگست کو ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ترجمان کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر دوسو بارہ افراد جاں بحق ہوئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ ترجمان نے بتایاکہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 69افراد جاں بحق ہوئے ہوئے ،حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 155 افرادزخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں349 گھروں کو جزوی جبکہ 278گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ترجمان کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا،این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار تین سو پانچ کمبل تقسیم کیے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے نے دواعشاریہ ایک ٹن خوراک تقسیم کی،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ان راولپنڈی ڈی ڈی ڈیرہ غازی خان کشمیر اور ہزارہ ڈویڑن میں تیز بارش کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔