دیر بالا میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے
گما ڈھنڈ میں مسافر بس کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی پی اومیاں نصیب جان
ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 اگست 2019 18:33
(جاری ہے)
دوسری جانب آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکے سے کم از کم 63 افراد ہلاک اور 182 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا ہفتے کی رات کو مغربی کابل کے شادی ہال میں جاری ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا، دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔طالبان نے حملے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے کی تردید کردی۔افغان حکام کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب خود کش دھماکا ہوا تو ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں 1000 افراد شریک تھے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کابل میں حالیہ مہینوں میں ہونے والے حملوں سے کہیں زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں شادی کی تقریب میں سو یا اکثر ہزاروں مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے جو بڑے بڑے شادی ہالوں میں منعقد کی جاتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.