کئی سال سے روڈ تعمیر نہ کرنے پر دوکانداروں نے چندہ اکٹھا کرکے سڑک بنوادی

اتوار 18 اگست 2019 20:25

کئی سال سے روڈ تعمیر نہ کرنے پر دوکانداروں نے چندہ اکٹھا کرکے سڑک بنوادی
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) کئی سال سے روڈ تعمیر نہ کرنے پر دوکانداروں نے چندہ اکٹھا کرکے سڑک بنوادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی بازاروں میں ناہموارروڈ اورصفائی نہ ہونے کی وجہ سے روڈپرجمع منومٹی کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے اسی وجہ سے شہرکی بازاروں میں اکثرٹریفک جام رہتی ہے اوردوکانداروں کاکاروباربھی متاثرہوتاہے اس پریشانی کاحل دوکانداروں نے نکال لیاہے طارق روڈ کے دس سے زائددوکانداروں نے 3,3ہزاروروپے چندہ کرکے اپنی مددآپ کے تحت سی سی بلاک تعمیرکرایاہے اس سلسلے میں پردیپ ،شنکر،پہلاج رائے اوردیگرنے کہاکہ روڈ عرصے سے زبوں حال تھا جس کی وجہ سے سخت پریشانی کاسامناتھا راستے کو ہمواربنانے اورروڈ کی تعمیر کے لیے بلدیہ سمیت دیگر بالا حکام کو شکایات کیں لیکن کوئی ازالہ نہیں ہوا اور پھر مایوس ہوکر اپنی مددآپ کے تحت چندہ کرکے بلاک ڈلوایاہے ۔

متعلقہ عنوان :