پی سی بی کو دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود بھارتی ٹیم پر حملے کی اطلاع بذریعہ ای میل موصول

کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو مطلع کردیا ہے:ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 18 اگست 2019 20:54

پی سی بی کو دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود بھارتی ٹیم پر حملے کی اطلاع بذریعہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2019ء) ایک جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو لے کر جنگ کے حالات پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں وہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ای میل میں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر ممکنہ طور پر حملہ ہوسکتا ہے ،پی سی بی نے انٹر نیشنل سیریز ہونے کے باعث فور ی طور پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو مطلع کردیا ہے ۔

دوسری جانب ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے ایشوز پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرتے ہیں ۔دوسری جانب ممکنہ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز22اگست سے شیڈول ہے، بھارتی ٹیم پہلے ہی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔