Live Updates

وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ایک سال کے دوران بڑے پیمانے پر کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت 2348 ملین روپے سے زائد کی بچت کی گئی

اتوار 18 اگست 2019 21:40

وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ایک سال کے دوران بڑے پیمانے پر کفایت شعاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ایک سال کے دوران بڑے پیمانے پر کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت 2348 ملین روپے سے زائد کی بچت کی گئی اور گزشتہ مالی سال کے اخراجات کے مقابلہ میں 48 فی صد اخراجات کم کئے گئے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے ایک سال کی کارکردگی کے حوالے سے فراہم کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق وزارت نے کفایت شعاری مہم کے تحت 2348ملین روپے سے زائد کی بچت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی تمام وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہے ہیں اور وزارت آئی ٹی ،وزارت تعلیم ،کامرس ،وزارت صنعت و پیداوار ، وزارت انسانی حقوق ،نجکاری اور سول ایوی ایشن ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور آبی وسائل سمیت تمام وزارتوں نے ایک سال کی قلیل مدت میں اپنے اپنے اہداف حاصل کئے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات