Live Updates

سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

اتوار 18 اگست 2019 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین دٴْرانی نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر عارف ابراہیم، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ، آغا امجداللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(سہولیات)، وزارت بین الصوبائی، سپورٹس بورڈ کے آفیشلز اور انٹرنیشل اور نیشنل ریکارڈ ہولڈ ر لڑکے اور لڑکیاں کھلاڑی موجود تھے۔

اس موقع پراکبر حسین دٴْرانی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ویژناور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایات پر اسلام آباد سمیت پی ایس بی صوبائی کوچنگ سنٹرزلاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں اس مہم کے دوران10,000 پھلدار اور سایہ دار پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پلانٹ فار پاکستان کے تحت اسلام آباد میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے درختوں کی موجودگی اشد ضروری ہے، پاکستان کو صاف اور سرسبز کرنے کیلئے جنگلات اور شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے موثر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔

عارف ابراہیم ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کو بھرپور انداز میں پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت کھلاڑیوں اور آفیشلزکو شجرکاری مہم میں شرکت کرنے اور سپورٹس بورڈ کے آفیشلز کو تلقین کی کہ ان پودوں کا اچھے طریقے سے ان کی پرورش کی جائے۔ پلانٹ فارپاکستان پروگرام کا مقصد عوام کو موسمیاتی تغیرات سے متعلق شعور کو اجاگر کرنااور قومی فریضہ کی ادائیگی ہے۔ بعد ازاں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے بھی پھلدار اور سایہ دار پودے لگائے اور کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ قدرتی ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم میں ہر پاکستانی شہری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات