پیٹرولیم ڈویژن اور اس کے زیر انتظامی تمام کمپنیوں نے وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کیا

اتوار 18 اگست 2019 22:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) وزیر اعظم کے خصوصی پروگرام گرین اینڈ کلین پاکستان کی تحت پیٹرولیم ڈویژن اور اس کے زیر انتظامی تمام کمپنیوں نے وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے تمام کمپنیوں کو کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت درخت لگانے اور پاکستان کو سبز اور صاف ستھرا ملک میں تبدیل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

اتوار کو پی ایم ڈی سی ہیڈ آفس میں شجرکاری مہم شروع کرنے کے لئے درخت لگانے کا ایک پروگرام بنایا ۔ ایم ڈی پی ایم ڈی سی ساجد قاضی نے کمپنی کے سینئر مینجمنٹ کے ساتھ ہیڈ آفس میں 50 سے زائد درخت لگائے۔وزارت پیٹرولیم کے انتظامی کنٹرول میں متعدد قومی تیل و گیس کمپنیوں نے ملک کے مختلف حصوں میں شجرکاری مہم جاری ہے۔