پاکستان کی جانب سے کابل میں دہشت گردی سے متعلق بے بنیاد اطلاعات کی تردید

اتوار 18 اگست 2019 23:40

پاکستان کی جانب سے کابل میں دہشت گردی سے متعلق بے بنیاد اطلاعات کی تردید
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پاکستان نے میڈیا کے بعض حصوں میں آنے والی ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کابل میں شادی کی تقریب میں بہیمانہ دہشت گردی کے حملے کی ذمہ داری داعش (آئی ایس آئی ایس) کے قبول کرنے کے دعوی کی بنیاد پر ایک پاکستانی شہری کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے بیان میں کہاگیا کہ پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتاہے۔

میڈیا دہشت گرد تنظیموں کے گمراہ کن پراپیگنڈے اور اطلاعات کے درمیان فرق کو ملحوظ رکھے۔پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے موثر اور کامیاب کاروائی کی ہے۔ علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے اشتراک عمل سے پاکستان اسی جذبے کے ساتھ اپنی ان کوششوں کو جاری رکھے گا۔