ٹرمپ کے ٹویٹ پر اشتعال، امریکی شہر پورٹ لینڈ میں تصادم ، 13 افراد گرفتار، 6 زخمی

پیر 19 اگست 2019 09:10

پورٹ لینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں6 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڑوسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھڑپوں کے دوران شہر پورٹ لینڈ کی پولیس نے دائیں بازو کے نسل پرست انتہا پسندوں اور فاشست مخالف بائیں بازو کی تحریک کے طرفداروں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی کوشش کی اور13افراد کو حراست میں لے لیا جن سے برآمد کئے جانے والے معمولی ہتھیار بھی ضبط کر لئے۔

دونوں گروہوں کے درمیان یہ جھڑپ اس وقت شروع ہو گئی جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ وہ فاشست مخالف گروہوں کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے والے ہیں۔سی این این کا بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ ٹوئٹ ان کے طرفدار گروہوں میں اشتعال پیدا ہونے کا باعث بنا ہے اور نتیجے میں پورٹ لینڈ میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔