قومی سلامتی کے پیش نظر ہواوے کے ساتھ مستقبل میں بھی کام نہیں کریں گے، امریکا

پیر 19 اگست 2019 10:55

موریسٹاؤن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ اپنی انتظامیہ کی طرف سے مزید چند ماہ کی مہلت کے باوجودچینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروبار نہیں کرنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کے پیش نظر وہ ہرگز ہواوے کے ساتھ مستقبل میں بھی کام نہیں کریں گے۔امریکی محکمہ کامرس کی جانب سے کسٹمرز کی سہولت کے پیش نظر ہواوے کو امریکی کمپنیوں سے سپلائی کی خریداری کے لئے مزید تین ماہ کی مہلت (ٹمپریری جنرل لائسنس) دیئے جانے کا امکان ہے۔