پاک فوج کی زیر حراست ابھی نندن کے علاوہ کوئی اور پائلٹ بھی ہے؟

سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اگست 2019 11:15

پاک فوج کی زیر حراست ابھی نندن کے علاوہ کوئی اور پائلٹ بھی ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے لیفٹننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ سے سوال کیا کہ کیا پاک فوج نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے علاوہ کوئی اور پائلٹ بھی پکڑا تھا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ کی اطلاعات مجھ سے زیادہ ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اعلان کیا جس کے بعد وہ اعلان منظر سے غائب ہو گیا۔

کوئی تو وجہ تھی ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق پاک فوج نے ابھی نندن کے علاوہ ایک اور پائلٹ کو بھی پکڑا تھا۔ لیفٹننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ اس معاملے میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے زیادہ ذمہ دار شخصیت کوئی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے پاس ایک اسرائیلی پائلٹ تھا لیکن میں اس کی تصدیق نہیں کر سکتا جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ تصدیق تو میں بھی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔ پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔

جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر کے بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا تاہم اب سینئیر تجزیہ کار و صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود اور لیفٹننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے ایک اور پائلٹ کے پاک فوج کی حراست میں ہونے کا انکشاف کیا ہے۔