اپنی پرفارمنس کی بدولت شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے،فرح ناز

فحاشی ،عریانی پھلا کر شوبز انڈسٹری کو بدنام کرنے والے لوگوں کو شوبز انڈسٹری سے باہر نکال دینا چاہیے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اگست 2019 13:26

اپنی پرفارمنس کی بدولت شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے،فرح ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) اپنی پرفارمنس کی بدولت شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے کبھی سفارش اور فحاشی کا سہارہ نہیں لیاان خیالات کا اظہار فلم سٹار فرح ناز نے ایک انٹرویو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کبھی پیسے کو ترجیح نہیں ،ہمیشہ معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں معیاری کام ہی فنکار کی پہچان بنتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں فرح ناز نے کہا کہ چند فنکاریں فحاشی پھلا کر با قی فنکاروں کو بھی بندنام کر رہی ہیں ایسی حرکتیں وہی کرتی ہیں جن کو کام نہیں آتا ،انہوں نے کہ فحاشی ،عریانی پھلا کر شوبز انڈسٹری کو بدنام کرنے والے لوگوں کو شوبز انڈسٹری سے باہر نکال دینا چاہیے ان کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا کوئی حق نہیں ۔