Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل20 اگست کو طلب کرلیا

وفاقی کابینہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس پرغور کرے گی

پیر 19 اگست 2019 14:17

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل20 اگست کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل20 اگست کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس پرغور کرے گی ،وزیراعظم کابینہ کو مقبوضہ کشمیرسے متعلق امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماوں سے روابط پر اعتماد میں لیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لئے 9 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سرمایہ کاری کمیٹی کے 8 اگست کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ سستے گھروں کی تعمیر کی خاطرسود سے پاک قرض کے لئے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے گی،کرسچئن میرج اینڈ ڈائیوورس ایکٹ 2019 کی منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا ،گھریلو تشدد سے بچاؤ و تحفظ بل 2019 کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا،عوامی فلاحی منصوِبے سے متعلق تجاویز بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ،ذرائع کے مطابق پاک ترک اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کی منظوری دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کو وزارت مواصلات کی ایک سالہ کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات