قصور، کاشتکاروں کو کابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسراپانی پھول آنے پردینے کی ہدایت

پیر 19 اگست 2019 15:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسراپانی پھول آنے پردینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چنے کے مرجھائو جھلسائو‘ بلائٹ سے بچائو کیلئے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیاں تلف کرنے کا مشورہ بھی دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے اور ویسے بھی چنا زیادہ تر بارانی علاقوں کی فصل ہے اسلئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگرفصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگادیاجائے۔

ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کافی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبپاش علاقوں میں کثرت کھاد‘ اگیتی کاشت یا بارش کے باعث اگر فصل کا قد زیادہ بڑھ رہاہوتو مناسب حد تک اسے سوکا دیں اور کاشت کے دو ماہ بعد شاخ تراشی کردیں اگر کھیت میں بیماریوں سے متاثرہ پودے نظرآئیں تو انہیں فو ری تلف کردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :