چین ہانگ کانگ میں طاقت کے استعمال سے باز رہے، ٹرمپ

چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اٴْس کے ساتھ امریکا کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا،انتباہ

پیر اگست 15:51

چین ہانگ کانگ میں طاقت کے استعمال سے باز رہے، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ہانگ کانگ میں مظاہروں کے خلاف طاقت کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اٴْس کے ساتھ امریکا کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوجرسی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اٴْس کے ساتھ امریکا کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گاتاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ پر اعتماد کرتے ہیں کہ وہ یہ مسئلہ طاقت کا استعمال کیے بغیر ہی حل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :